بالی وڈ کے ولن ’ڈینی‘ کی کہانی: اصل نام کیا تھا اور انہیں یہ نام کس نے دیا؟

ویب ڈیسک

یہ سنہ 1970 کی دہائی کی بات ہے جب ہندی فلموں کے سپر اسٹار امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دنوں انڈیا کی شمال مشرقی ریاست سکم سے آئے ایک اداکار بھی ممبئی میں تھے اور کام کی تلاش میں سرگرداں تھے

اسی دوران فلم ساز اور ہدایتکار بی آر چوپڑا نے اپنی نئی فلم ’دھند‘ میں انسپکٹر کے کردار کے لیے انہیں بلایا۔

جب انہوں نے کہانی سنی تو انہیں انسپکٹر کے بجائے ایک اور کردار پسند آیا، جو قدرے منفی تھا، لیکن انہیں کہا گیا کہ اس کردار کے لیے امیتابھ بچن نامی اداکار کو سائن کیا گیا ہے، اس لیے انہیں انسپکٹر کا کردار ادا کرنا پڑے گا

بیس اکیس سال کی عمر کے اس اداکار نے اس کے بعد بی آر چوپڑا جیسے تجربہ کار ہدایت کار کو انسپکٹر کا کردار ادا کرنے سے منع کر دیا۔

تاہم جن لوگوں نے سنہ 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھند‘ دیکھی ہے، وہ جانتے ہیں کہ بعدازاں یہ چھوٹا اور منفی لیکن موثر کردار اس نوجوان اداکار نے ہی ادا کیا۔

وہ نہ صرف فلم دھند سے مشہور ہوئے بلکہ ان کے کریئر کی بھی وہیں سے ابتدا ہوتی ہے۔ تاہم یہ ان کی پہلی فلم نہیں تھی

فلم ’میرے اپنے‘ معروف نغمہ نگار گلزار کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی، لیکن یہ فلم اس نوجوان اداکار کی بھی پہلی فلم تھی، جو اس فلم میں ایک چائے کی دکان پر پہلے پہل کٹھ پتلی لیے نظر آتا ہے، لیکن اصل زندگی میں وہ جنگلوں میں کٹار لیے گھومتا پھرتا تھا۔

اگرچہ بی آر اشارا کی فلم ’ضرورت‘ کو ان کی پہلی فلم کہا جاتا ہے لیکن یہ فلم ’میرے اپنے‘ کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔

کچھ لوگوں کے مطابق انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔ستر کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔

یہ نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ انڈیا کی شمال مشرقی ریاست سکم میں 1948ع میں پیدا ہونے والے اداکار ڈینی ڈینزونگپا ہیں، جنہیں سنہ 1962 کی ہندوستان چین جنگ نے فوجی کے بجائے اداکار بنا دیا۔

25 فروری 1948 کو سکم میں پیدا ہوئے، ڈینی ڈینزونگپا بہت سی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اپنی ناہموار اور شدید آن اسکرین شخصیت سے لے کر اپنی گہری اور گونجتی آواز تک، اس نے اپنی کرشماتی موجودگی سے ناظرین کو مسحور کر رکھا ہے۔ لیکن اس کی اداکاری کی صلاحیتوں سے ہٹ کر اس پراسرار ستارے کے بارے میں بہت سے دلچسپ حقائق ہیں جن سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں۔

اس مضمون میں، ہم ڈینی ڈینزونگپا کی زندگی کے سفر کی روداد اور ان غیر معمولی حقائق سے پردہ اٹھائیں گے، جو ان کے شاندار سفر پر روشنی ڈالتے ہیں

سنہ 1971 میں بننے والی فلم ’میرے اپنے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ڈینی نے سنہ 1975 میں آنے والی فلم دھرماتما تک دھند، چور مچائے شور اور کھوٹے سکے میں اداکاری سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔
لیکن انہیں اس کے لیے سخت محنت کرنی پڑی

سکم کے رہنے والے ڈینی کے اداکاری کی طرف آنے کی وجہ بھی کم دلچسپ نہیں، ان کا اصل مقصد فوج میں بھرتی ہونا تھا، وہ این سی سی کیڈٹ بھی تھے۔ لیکن انہی دنوں چین اور انڈیا کے درمیان سرحد پر جنگ چھڑ گئی، جس میں کئی انڈین فوجی مارے گئے۔ اس کے بعد ڈینی کی ماں نے انہیں فوج میں جانے سے منع کر دیا اور اس طرح بالی وڈ کو ایک ایسا اداکار ملا، جس نے ہر طرح کے کردار میں اپنی شناخت بنائی۔

ڈینی کے نام کی کہانی بھی سنتے جائیے۔۔ جس کے متعلق دلچسپ واقعہ وہ کئی بار سنا چکے ہیں۔ ان کا اصل نام ’شیرنگ فینٹسو ڈینزونگپا‘ تھا اور جب وہ انڈین فلم انسٹیٹیوٹ پونے پہنچے تو ان کے ساتھی نہ صرف ان کے نام کا درست تلفظ کرنے سے قاصر نظر آئے بلکہ ان کا نام مذاق کا موجب بھی بن گیا۔ ان کے بقول ’تعارف کے دوران لوگوں کو میرا نام پکارنے میں پریشانی ہونے لگی اور مجھے بار بار اپنا نام دہرانا پڑتا تھا.. مجھے دیکھ کر میرے ہم جماعت ’شش‘ کہتے تھے جیسے میں کوئی جانور ہوں۔‘ اس موقع پر ڈینی کی کلاس کی ساتھی جیا بھادری جو بعد میں بڑی اداکارہ بنیں اور امیتابھ بچن سے ان کی شادی ہوئی، وہ ان کی مدد کو آگے آئيں اور انہوں نے نہ صرف شیرنگ فینٹسو ڈینزونگپا بلکہ ان کا نام پکارنے میں مسئلے کا شکار ساتھیوں کی مشکل کو آسان کرتے ہوئے، انہیں ’ڈینی‘ نام دیا جو گذشتہ تقریباً پچاس سال سے تمام ہندی فلم شائقین کی زبان پر ہے

ڈینی کی نین نقوش، شکل صورت اور ان وطنیت نے بھی ان کے لیے فلموں کے دروازے تقریباً بند رکھے تھے۔

ڈینی کو موسیقی میں دلچسپی تھی، اس لیے دوسرے آپشن کے طور پر وہ پونے کے فلم انسٹیٹیوٹ پہنچ گئے۔

بالی وڈ میں روایتی ہیرو کی تصویر کے لیے سکم سے آنے والے ڈینی اس وقت پونے اور فلمی دنیا میں یکسر الگ نظر آتے تھے۔

2018 میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈینی کا کہنا تھا ”ان دنوں ڈرامائی فلمیں بنتی تھیں، جن میں ساس اور بہو کے درمیان تناؤ، بھائیوں کی ملنا-بچھڑنا، ہیرو-ولن کی کہانیاں ہوتی تھیں۔ کچھ خیر خواہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں، تمہارے جیسے چہرے والے ان کرداروں میں نہیں سجیں گے، اس لیے کہیں نوکری کر لو۔’

اس سے پہلے ڈینی کو پونے فلم انسٹیٹیوٹ میں بھی اس چیز کا احساس ہو گیا تھا۔

وہ جب ممبئی کے معروف علاقے جوہو میں اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کر رہے تھے تو انہیں ’آئی ملن کی بیلا‘، آس کا پنچھی، آپ آئے بہار آئی جیسی فلموں کے ہدایت کار موہن کمار کا بنگلہ نظر آیا، جہاں سکم کے کئی گارڈ کام کرتے تھے۔ وہ ان کے توسط سے ان کے بنگلے میں داخل ہونے میں کامیاب رہے اور جب انہوں نے کسی فلم میں اداکاری کی بات کی تو موہن کمار زور سے ہنسے اور انہوں نے فلم میں کام تو نہیں دیا، لیکن انہیں دربان کی نوکری کی پیشکش کی جو ان کے لیے کسی توہین سے کم نہ تھی

اس دن ڈینی نے من ہی من میں ٹھان لی کہ وہ ایک دن ان کے آس پاس ایک بنگلہ بنائیں گے۔۔ لیکن ہوا یوں کہ کامیابی نے ڈینی کے قدم کچھ اس طرح چومے کہ انہوں نے موہن کمار کی ہی زمین خریدی اور اس پر ایک نیا بنگلہ تعمیر کرایا۔

ڈینی نے دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کے لیے بے شمار تعریفیں حاصل کی ہیں۔

شعلے میں گبر کے کردار کے لیے ڈینی پہلی پسند تھے،
اگر ٹائمنگ درست ہوتی تو شعلے کے گبر بھی ڈینی ہوتے۔ فلم شعلے جتنی مشہور ہے، اتنا ہی مشہور یہ کہانی ہے کہ گبر کا کردار امجد خان سے پہلے ڈینی کو ہی دیا گیا تھا۔

دراصل ان دنوں ڈینی نے فیروز خان کو ان کی فلم ‘دھرماتما’ کے لیے تاریخیں دے رکھی تھیں اور شوٹنگ افغانستان میں ہونے والی تھی۔ لیکن افغانستان میں شوٹنگ کے لیے تاریخیں بدلنا آسان نہیں تھا۔

فیروز خان اور رمیش سپی کے درمیان بات ہوئی لیکن ڈینی نے فیروز خان کو دی گئی زبان پر قائم رہنا درست سمجھا اور گبر سنگھ کا کردار امجد خان کے پاس چلا گیا۔

مگر امجد خان کی طرح ڈینی بھی ولن کے کردار میں بہت شہرت حاصل کر چکے تھے۔ 1992 کی فلم ’دروہی‘ (باغی) میں ڈینی نے راگھو نامی ایک خوفناک مجرم کے سرپرست کا کردار ادا کیا، جو سنہ 1973 کی فلم ’خون خون‘ کی یاد دلاتا ہے۔ اس میں ڈینی نے ایک نفسیاتی سیریل کلر راگھو کا کردار ادا کیا ہے، لمبے بالوں والا، پاگل قاتل۔

ڈینی نے اداکاری میں قدم رکھنے سے پہلے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے کئی گانوں کو اپنی آواز دی۔ آشا بھوسلے کے ساتھ انھوں نے ’سنو سنو قسم سے‘ جیسا گیت گایا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے لتا، محمد رفیع اور کشور کمار جیسے عظیم گلوکاروں کے ساتھ بھی گیت گائے ہیں۔

ڈینی ڈینزونگپا کا ہنر لسانی حدود سے بالاتر ہے۔ ہندی فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی علاقائی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے، جن میں نیپالی، تیلگو اور بنگالی شامل ہیں، ایک اداکار کے طور پر اپنی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اداکاری اور گلوکاری کی دنیا میں اپنے کارناموں کے علاوہ، ڈینی ڈینزونگپا کو بطور مصور اپنی صلاحیتوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی فنکارانہ صلاحیتیں سلور اسکرین سے باہر پھیلی ہوئی ہیں، جو اس کی تخلیقی گہرائی اور جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔

مثبت اور منفی دونوں کرداروں کو آسانی سے پیش کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں انڈسٹری میں سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک بنا دیا۔

اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے بارے میں ’وائلڈ فلمس انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں ”پہلے میں فوج میں جانا چاہتا تھا چونکہ میں جس علاقہ سے ہوں، وہاں عام طور پر لوگ فوج میں ہے جاتے ہیں، لیکن 60 کی دہائی میں چین سے جنگ میں ہوئے نقصانات کو دیکھ کر والدہ نے مجھے فوج میں جانے سے منع کر دیا۔ اس کے بعد مجھے فلم انسٹیٹیوٹ میں داخلہ ملا اور پھر میں ممبئی آگیا۔“

کسی شمال مشرقی علاقہ سے آکر ہندی فلم انڈسٹری میں نام بنانا تو دور، لوگ جگہ بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں، لیکن ڈینی نے ان ساری حد بندیوں کو توڑا اور آگے بڑھتے چلے گئے۔ اس انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے ان کا سب سے بڑا امتحان ان کی زبان تھی، لیکن اس رکاوٹ کو انہوں نے بہت جلد عبور کر لیا۔ آپ فلموں میں ان کے مکالمے اور تلفظ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔

’وائلڈ فلمس انڈیا‘ کے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے شروعاتی جدوجہد کے دن کو یاد کرتے ہوئے ڈینی نے مشہور ہدایت کار بی آر چوپڑا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ”بات اس وقت شروع ہوتی ہے، جب میں پونے کے فلم انسٹیٹیوٹ میں پڑھتا تھا۔ بی آر چوپڑا نے کہا کہ جب اپنی پڑھائی مکمل کر لینا اور بمبئی آنا تو مجھ سے ملنا۔ اس کے بعد جب بمبئی آیا تو ان سے ملا لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی وہ جو فلم بنا رہے تھے، اس میں انہیں میرے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔ پھر جب انہوں نے دھند فلم شروع کی تو انھوں نے مجھے بلایا۔ یہ بڑی بات تھی کہ ایک بڑے پروڈیوسر نے ایک نئے نوجوان کو ملنے بلایا تھا“

ڈینی بتاتے ہیں ”مجھے انسپکٹر کے کردار کی پیشکش کی گئی جو ایک طویل کردار تھا لیکن میرا دل کہہ رہا تھا کہ میں وہ کردار کروں جو مختصر وقت کے لیے اسکرین پر آتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔ لیکن موثر ہے۔ میں نے بی آر چوپڑا کو انکار کر دیا، چوپڑا جی حیران تھے کہ یہ نیا لڑکا انہیں منع کر رہا ہے۔ پھر بھی چوپڑا صاحب نے کہا کہ تھوڑا سوچ لو پھر بتانا“

ڈینی نے مزید کہا، ”اسی دوران ایسا ہوا کہ امیتابھ بچن کی فلم آنند ریلیز ہوئی اور وہ فلم ہٹ ہوگئی۔ امیت جی شاید منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہ رہے تھے، اس لیے انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی۔ میں بھاگ کر گیا کہ اب تو امیتابھ نے فلم چھوڑ دی ہے۔ لیکن چوپڑا جی نے کہا کہ انہوں نے شتروگھن سنہا کو سائن کر لیا ہے مگر تین چار دن بعد پتہ چلا کہ شتروگھن سنہا کو وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے باہر نکال دیا گیا ہے

”میں پھر ان کے پاس گیا۔ چوپڑا جی نے کہا کہ تم ابھی بھی بچے لگتے ہو اور یہ شوہر کا میچور رول ہے، وہ اپاہج بھی ہے۔ اس وقت میری عمر صرف بیس اکیس سال رہی ہوگی۔ پھر بی آر چوپڑا بھی مجھ سے تنگ آ چکے تھے۔ میں نے داڑھی کے ساتھ اسکرین ٹیسٹ دیا اور بی آر چوپڑا کو لگا کہ یہ اچھا کام کر سکتا ہے۔“

ڈینی کہتے ہیں ”پھر بعد میں کسی طرح بی آر چوپڑا نے فلم ’دھند‘ میں مجھے کاسٹ کر لیا۔ فلم کافی ہٹ ہوئی اور میری خوب تعریف ہوئی چونکہ وہ رول ایک ایسے شخص کا تھا جو بظاہر عمر رسیدہ معلوم ہو اور میں اس وقت بمشکل بیس یا اکیس سال کا رہا ہوں گا۔“

ہندی سنیما میں ڈینی نے کئی اہم فلمیں دی ہیں۔ ڈاکو کے کردار میں وہ خاصے پسند کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور استعداد سے اس انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان اور وقار بنایا۔ فنونِ لطیفہ میں ان کی بے شمار خدمت کے لیے انہیں ہندوستان کے چوتھے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

ڈینی نے ہندی فلموں کے علاوہ نیپالی فلموں میں بھی کام کیا۔ ڈینی نے نیپالی فلم ‘سائنو’ لکھی بھی اور اس میں اداکاری بھی کی۔ جسے بعد میں ڈینی نے دوردرشن (انڈین سرکاری ٹی وی چینل) پر اجنبی کے نام سے ٹیلی سیریز کے طور پر جاری کیا۔ آشا بھوسلے کے ساتھ ان کا نیپالی گانا ’آگے آگے توپئی کو گولا۔۔۔‘ بہت ہٹ ہوا جس کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔

فلم اگنی پتھ میں امیتابھ اور ڈینی کی جوڑی خوب جمی
سنہ 1970 اور 80 کی دہائی میں ڈینی نے ہر بڑے ہیرو (متھن، راجیش کھنہ، دھرمیندر، راج کمار) کے ساتھ ولن یا سائیڈ رول کے طور پر کام کیا۔ چاہے وہ دھرماتما ہو، کمانڈو، پیار جھکتا نہیں ہو یا دی برننگ ٹرین ہو

لیکن ڈینی کا اصل مقابلہ اس دور کے سب سے بڑے اسٹار امیتابھ بچن سے سنہ 1990 میں اگنی پتھ میں ہوا، جس میں ان کا کانچا چینا کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد 1991 میں فلم ’ہم‘ میں ان کا امیتابھ کے ساتھ بختاور کے کردار میں سامنا ہوا۔ پھر 1992 میں خدا بخش کے کردار میں ’خدا گواہ‘ میں دونوں آمنے سامنے تھے۔ خدا بخش کا کردار ان کے ولن کے کردار سے مختلف تھا، جس کے لیے انہیں انڈیا کا گراں قدر فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

ہندی فلموں میں زیادہ تر اداکاروں سے مختلف نظر آنے والے ڈینی نے ہر طرح کے کردار ادا کیے، جن میں وہ ششی کپور سے لے کر تمام ہیروز کے بھائی کے طور پر نظر آتے تھے لیکن ڈینی فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے دیے جانے والے ایسے کرداروں پر ہمیشہ حیران رہتے تھے۔

ڈینی بتاتے ہیں ”نیویارک سے ایک ٹیچر میتھڈ ایکٹنگ سکھانے کے لیے آئے تھے لیکن جب ہم فلموں میں حقیقت پسندانہ اداکاری کرتے تو ہدایت کار اسے اوکے نہیں کرتے تھے۔ وہ مکالمے بازی کا زمانہ تھا۔ لاؤڈ ایکسپریشن اور لاؤڈ میک اپ اس دور کا خاصہ تھا۔ جو لوگ آرٹ فلموں میں حقیقت پسندانہ اداکار کرتے تھے، انہیں کام نہیں ملتا تھا، لیکن جو بازار کی مانگ کو مدنظر رکھ کر کام کرتے تھے، ان کے پاس کام ہی کام تھا۔“

ہندی فلموں میں یوں تو کئی ولن اور کریکٹر ایکٹرز نے اپنی جگہ بنائی ہے لیکن ڈینی کی کامیابی ان سب سے بہت مختلف اور اہم ہے۔ اس وقت یہ کامیابی شمال مشرقی ریاستوں سے آنے والے کسی بھی فنکار کے لیے منفرد اور ناقابلِ یقین تھی۔

آج بھی شمال مشرق سے چند ہی فنکار آتے ہیں اور ہندی فلموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سیما بسواس، عادل حسین جیسے چند نام شمار کیے جا سکتے ہیں۔

ڈینی کو زیادہ تر فلموں میں منفی کردار میں ہی دیکھا گیا ہے، یا یوں کہا جا سکتا ہے کہ ان کو جو شہرت حاصل ہوئی، اس کو ان کے منفی کرداروں نے ہی دوام بخشا ہے، لیکن وہ فلم میں جیسے نظر آتے ہیں، اپنی اصل زندگی میں اس کے بالکل برعکس شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ایک ہنس مکھ اور ملنسار انسان ہیں اور آج بھی وہ اپنے صحت کا خوب خیال رکھتے ہیں۔ وہ ممبئی کی ہلچل سے دور، اپنا کافی وقت سکم میں گزارتے ہیں۔

ڈینی بتاتے ہیں، ”ہم پہلے شکاری ہوا کرتے تھے۔ یہ ہمارے جین میں شامل ہے۔ ہم جانوروں کے پیچھے بھاگتے تھے، لیکن اب جب سے کاریں آ گئی ہیں، اے سی آ گیا ہے، لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں یا اے سی کار سے سفر کرتے ہیں۔ لیکن میں نے ابھی تک چلنا نہیں چھوڑا ہے۔“

”حقیقی زندگی میں بھی، میں سکم کے جنگلوں میں مشیٹی یا داو (ایک قسم کا چھرا/کٹار) لے کر جھاڑیاں کاٹنے پیدل نکل پڑتا ہوں، درختوں پر چڑھ جاتا ہوں۔ یہی میری صحت کا راز ہے۔“

سینیئر صحافی رامچندرن سری نواسن بتاتے ہیں ”ان کا زوگریلا نام کا بنگلہ بہت مشہور ہے، ان کی بیوی سکم کی شہزادی ہیں۔ وہ سکم میں بہت خوش رہتے ہیں۔ ڈینی کے والد ایک مانسٹری میں راہب تھے اور وہ بہت پرامن ماحول میں پلے بڑھے تھے۔ ڈینی جس طرح کے کردار سینیما میں ادا کرتے رہے ہیں، ان کے گھر کا ماحول اس کے برعکس تھا۔“

رامچندرن کے مطابق ”وہ بہت متین مزاج کے ہیں۔ وہ فلمیں کیے بغیر بھی خوش رہتے ہیں۔ شاید انہیں لگتا ہے کہ انہیں ایسے کردار نہیں ملتے جس میں انہیں اپنی اداکاری دکھانے کا موقع ملے۔ حال میں انہیں فلم ’اونچائی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا، لیکن اس کے لیے انوپم کھیر نے انھیں منایا، پھر وہ مان گئے۔“

”ڈینی نے (ہالی وڈ ایکٹر) بریڈ پٹ کے ساتھ ہالی وڈ کی فلم سیون ایئرز ان تبت میں کام کیا تھا لیکن وہ اس پر کبھی زیادہ بات نہیں کرتے۔ انہوں نے سبھاش گھئی کی فلم ہیرو بھی سائن کی لیکن سبھاش گھئی سے تخلیقی اختلافات کے بعد وہ الگ ہو گئے۔“

انہوں نے ایک بار پھر امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’اونچائی‘ میں کام کیا ہے۔ اتفاق سے یہ وہی امیتابھ ہیں، جو 1973 میں بی آر چوپڑا کی فلم دھند میں اداکاری کرنے والے تھے اور یہ کردار بالآخر ڈینی کے حصے میں آیا۔

بہرحال فلمی صنعت میں کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی، ڈینی ڈینزونگپا ایک ایسی طاقت بنے ہوئی ہیں، جن کا شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی مقناطیسی موجودگی، بے مثال ٹیلنٹ، اور اپنے ہنر کے لیے سراسر لگن نے بالی ووڈ میں ایک قابل احترام اور قابل تعریف شخصیت کے طور پر ان کی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔

ڈینی ڈینزونگپا ایک غیر معمولی مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے تفریحی صنعت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کی کثرت، مقناطیسی موجودگی، اور پراسرار شخصیت کے ساتھ، اس نے کئی دہائیوں سے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی دنوں سے لے کر علاقائی سنیما میں قدم رکھنے تک، ڈینزونگپا نے اپنی استعداد کا مظاہرہ کیا اور اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے تعریفیں حاصل کیں۔

اس آرٹیکل کے ذریعے، ہم نے ڈینی ڈینزونگپا کے بارے میں دس غیر معمولی حقائق کا مطالعہ کیا ہے، جو ان کے منفرد سفر اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ بطور موسیقار اپنے پس منظر سے لے کر اس کی سہ زبانی مہارتوں اور انسان دوست کوششوں تک، ڈینزونگپا نے اپنے آپ کو صرف ایک معروف اداکار سے زیادہ ثابت کیا ہے۔ روانی سے ہندی، نیپالی اور انگریزی بولنے کی اس کی صلاحیت نے اسکرین پر ان کی موجودگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

چاہے یہ اس کے مشہور ولن کردار ہوں یا بھوری رنگ کے رنگوں والے پیچیدہ کرداروں کی تصویر کشی، ڈینی ڈینزونگپا نے اپنے فن کی حدود کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ فلم انڈسٹری میں ان کی شراکت ناقابلِ تردید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close