چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے لئے کون سے تین ناموں پر غور ہو رہا ہے؟

نیوز ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کرنے کے لئے تین اہم ناموں  غور جاری ہے

یاد رہے کہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے تین اہم ناموں پر غور کیا جارہا ہے. اپنے استعفے میں اقبال قاسم نے کہا تھا کہ میں ایک ڈمی چیئرمین ہوں جو ایک میچ ریفری کی بھی سفارش نہیں کرسکتا

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے لئے جن تین اہم ناموں پر غور کر رہا ہے، ان میں ظہیر عباس، انتخاب عالم اور سلیم یوسف کے نام شامل ہیں. آئندہ ہفتے انہی میں سے ایک کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی منتخب کیا جائے گا. جب کہ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی  ان علاوہ کئی دیگر کرکٹرز کے ناموں پر بھی غور کر رہا ہے

توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے ہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے نام کا اعلان کرے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close