سمارٹ فون کی دنیا پر راج کرنے کی جنگ، ہواوے موبائل کی بڑی پیش رفت

ویب ڈیسک

چین کی بڑی کمپنی ہواوے نے سمارٹ فون کی دنیا میں اپنا راج قائم کرنے کے لئے اپنے ذاتی آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل متعارف کرنے کی تیاری شروع کردی ہے

ذرائع کے مطابق ہواوے کمپنی نے تکنیکی ماہرین کے ساتھ نئے سسٹم "ہارمنی او ایس 2.0” کے حوالے سے ایک نشست میں اسے متعارف کرانے کی طرف پیش قدمی کا ارادہ کیا ہے

اس سے قبل ہواوے اپنا ہارمنی آپریٹنگ سسٹم موبائل فون اگست 2019ع میں پہلی بار متعارف کرا چکا ہے، مگر اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم گوگل پلیٹ فارم کے استعمال کو ہی ترجیح دیں گے

باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہواوے اپنے تیار کئے ہوئے آپریٹنگ سسٹم سے لیس پہلا موبائل اگلے سال یعنی 2021ع میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ ہارمونی او ایس اسمارٹ واچ رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے جانے کے بھی قوی امکانات ہیں

ایک برس قبل کمپنی کے سینئر نائب صدر ونسینٹ یانگ نے امریکا کے شہر نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اپنا آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا ہے، جیسے ہی اینڈرائیڈ سے کیا گیا معاہدہ ختم ہوگا، ہم اپنا سسٹم شروع کر دیں گے

یاد رہے کہ ہواوے کی روز افزوں کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا نے مئی 2019ع میں چینی کمپنی پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے بلیک لسٹ قرار دے دیا تھا اور تمام ٹیکنالوجی کمپنیز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہواوے سے اپنے تعاون یا معاہدوں کو ختم کردیں، لیکن بعد ازاں ہواوے کی طرف سے امریکی خدشات کو دور کرنے پر  امریکا نے مختلف کمپنیوں کو ہواوے کے ساتھ کام کرنے کی عارضی اجازت دے دی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close