پاکستان کا ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ

نیوز ڈیسک

گوجرانوالہ : پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے ایک منٹ میں پودے لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا

اس سے قبل ایک منٹ میں سینتیس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، اب ایک منٹ میں سب سے زیادہ 50 ہزار پودے لگانے کا اعزاز پاکستان نے اپنے نام  کر لیا ہے

پودے لگانے کے عمل میں بارہ ہزار پانچ سو طلبہ نے شرکت کی ، جب کہ وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی اس میں شریک ہوئے

پودے گوجرانوالہ  شہر میں جی ٹی روڈ پر بارہ کلومیٹر کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے.
چالیس ڈرون کیمروں سے پودے لگانے کی وڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ، وڈیو بطور شواہد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو دی جائے گی

منصوبے پر نون لیگ نے اعتراض کیا ہے، نون لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف پودے لگانے سے جنگل بن جائےگا، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے اور شہر کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close