کراچی کی مخدوش عمارتوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کو الٹی میٹم

نیوز ڈیسک

سندھ کے سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نے ایس بی سی اے حکام کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں کے اندر ایس بی سی اے تمام مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی سستی یا کوتاہی قابل قبول نہیں اور نہ ہی کوئی عذر قبول کیا جائے گا

سیکریٹری بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز عمارتوں کے سرپرستوں، مالکان اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنادیا جائے۔ جب تک غیر قانونی تعمیرات کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا حالات نہیں بدلیں گے

سیکریٹری بلدیات نے عمارتیں گرنے سے قیمتی جانوں کے زیان کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ہرگز قابل معافی نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close