لداخ سرحد پر چینی فوج کا بھارتی فوج کے "خلاف” ایک دلچسپ اقدام

نیوز ڈیسک

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے جوان سرحد پر چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔

چین کے ساتھ جاری حالیہ کشیدہ صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فوجیوں کے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جوان چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں

دوسری طرف لداخ میں جاری کشیدگی میں ایک دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چین بھارت کے فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر لاؤڈ اسپیکر میں پنجابی گانے بجارہا ہے

بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پینگانگ جھیل کے نزدیک علاقے میں چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر لگا دیے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ان پر بلند آواز میں پنجابی گانے چلائے جاتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے خاص طور پر ایل اے سی کی اس چوکی پر پنجابی گانے بجانا شروع کیے ہیں جہاں بھارت نے مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مئی سے دونوں ممالک کے مابین لداخ کے علاقے میں انتہائی کشیدہ صورتحال پائی جاتی ہے جس کے دوران بھارت کے 20 فوجی مارے بھی جا چکے ہیں۔ جب کہ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 کے قریب بھارتی فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close