انڈین فلم کی شوٹنگ کے دوران دو اداکار ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک

کناڈا فلم انڈسٹری کے دو معروف اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے

بھارتی کناڈا فلم انڈسٹری کی فلم "مستی گڈی” کی شوٹنگ کے دوران افسوس ناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فلم کے کلائمیکس کی عکس بندی کے دوران دو اداکار پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے

تفصیلات کے مطابق فلم کے آخری سین میں فلم کے ہیرو کو دو ولن سمیت ہیلی کاپٹر سے دریا میں چھلانگ لگانی تھی، جس کے لیے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور سین کی عکس بندی کی گئی. تینوں نے دریا میں چھلانگ لگائی جس کے کچھ دیر بعد فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار راگھو ادھے اور انیل دریا کی نذر ہو گئے جب کہ ہیرو دنیا وجے لائف جیکٹ کی وجہ سے بچ گئے

اس حادثے کے بعد پولیس اور موقعے پر موجود  دیگر اداکاروں اور فلم کریو کی جانب سے دونوں اداکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم طویل وقت گزرنے کے بعد صرف ایک اداکار کی لاش مل سکی جب کہ دوسرے اداکار کی لاش تاحال نہیں ملی

دوسری جانب پولیس نے فلم کے ہدایتکار اور فلمساز کو تحویل میں لے لیا ہے جب کہ اسٹنڈ ہدایتکار اب تک فرار ہے، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close