ہفتہ کے دن سے ملک میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہونے کا امکان ہے.

 

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جمعے کی شام یا رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت والی ہوائیں داخل ہونگی. جب کہ امکان ہے کہ ہفتہ کو اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

امید کی جا رہی ہے کہ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب اور کے پی کے میں جمعہ سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے.

سندھ کے کچھ حصوں  جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، نواب شاھ اور میرپورخاص میں بھی ہفتہ کی شام اور پیر کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے مشرقی علاقوں بارکھان، لورالائی، ژوب موسیٰ خیل، سبی اور کوہلو میں بھی بارش ہو سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close