میاں شہباز شریف، اے پی سی سے نواز شریف کے خطاب کے حق میں نہیں تھے. اہم انکشاف

نیوز ڈیسک

انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد میاں شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگ کی اہم قیادت نون لیگی قائد نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کے حق میں نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پارٹی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور دیگر رہنما شریک تھے. اجلاس کے شرکاء کا خیال تھا کہ نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر سے عدالتی کارروائی پر برا اثر پڑ سکتا ہے، مخالف وکیل یہ نکتہ اٹھا سکتا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہے؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں تین رکنی لیگی وفد نے اے پی سی سے صرف دو روز قبل دیگر جماعتوں کی پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ عسکری قیادت سے ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کا یہ بھی خیال تھا کہ نواز شریف کی تقریر سے مفاہمتی عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا اے پی سی سے وڈیو لنک خطاب دراصل مریم نواز اور بلاول بھٹو کا آئیڈیا تھا، وہ دونوں اے پی سی کے معاملے پر مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں تھے

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ میں آخری وقت تک نواز شریف کی تقریر کے فیصلے کی کسی کو ہوا نہ لگنے دی گئی۔ مریم نواز تقریر کے معاملے پر نواز شریف کو سپورٹ کر رہی تھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close