اے پی سی سے قبل اپوزیشن کی عسکری قیادت سے ملاقات کا معاملہ، اپوزیشن رہنماؤں کی وضاحتیں

نیوز ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی دعوت پر ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ضمنی ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ عسکری قیادت کے ساتھ میٹنگ عسکری قیادت کی دعوت پر ہوئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر بات ہوئی

بعد ازاں ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺷﺎﮨﺪ ﺧﺎﻗﺎﻥ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﻧﮯ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بھی وضاحت کرتے ہوئے ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻭ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﺎﻧﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﺧﻔﯿﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ اور اس کا اے پی سی سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻭ ﺳﻮﻝ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﻣﻼﻗﺎﺗﯿﮟ ﺍٓﺋﯿﻦ ﻭ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮨﯿﮟ

ﺷﺎﮨﺪ ﺧﺎﻗﺎﻥ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﺳﭩﯿﺒﻠﺸﻤﻨﭧ ﺳﮯ ﺟﺎﻥ ﭼﮭﮍﺍﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﮐﺎ ﺑﺘﺎﯾﺎ.

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺑﮭﯽ 150 ﻓﯿﺼﺪ ﺍﺱ ﺭﺍﺋﮯ ﺳﮯ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﻧﻈﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﺍٓﮔﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻞ ﺳﮑﺘﮯ

جب کہ اس حوالے سے ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﯽ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺳﯿﻨﯿﭩﺮ ﺷﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤٰﻦ کا کہنا تھا ﮐﮧ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﺎﻧﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺟﺎﮐﺮ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ، ﮨﻤﯿﮟ ﻓﻮﻥ ﺍٓﯾﺎ ﮐﮧ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﺎﻧﯽ ﻟﯿﮉﺭﺯ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﺎ ﮨﮯ، ﮨﻤﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﭘﺮ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺱ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﮐﯽ ﺻﺪﺍﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے مابین گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی تھی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اور پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان شریک ہوئے تھے

ذرائع کا کہنا ہے تھا کہ عسکری قیادت اور اپوزیشن کی اس ملاقات میں عسکری قیادت نے اپوزیشن سے کہا تھا کہ انتخابی عمل، پولنگ، جیسے معاملات سے افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔ جب کہ ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب کے حوالے سے  خدشات کا اظہار بھی کیا جس پر عسکری قیادت نے کہا کہ نیب کو آپ لوگوں نے خود بنایا، اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close