پی سی بی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان

نیوز ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

محدود طرز کی کرکٹ کے کھلاڑی تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنا زور بازو دکھائیں گے۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کے اس ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم کے حقدار ٹھہریں گے

پی سی بی کے مطابق سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے جب کہ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے مین آف دی فائنل کو بطور انعام 35 ہزار روپے ملیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تقسیم ہونے والی 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم  ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ملنے والے ماہوار وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہے

دوسری جانب سیزن 21-2020 کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ حاصل کرنے والا ایک کرکٹر ماہوار وظیفے اور میچ فیس کی مد میں سالانہ 18 سے 32 لاکھ روپے کمائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close