چار اکتوبر سے بتدریج عمرہ بحال کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

سعودی عرب نے چار اکتوبر سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بتدریج عمرہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے

سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق پہلے مرحلے میں  یومیہ 6 ہزار مقامی اور سعودی عرب میں مقیم  غیر ملکی شہریوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی

جب کہ دوسرے مرحلے میں اگلے ماہ کی 18 تاریخ سے سعودی عرب میں مقیم 15 ہزار غیر ملکی شہریوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ بحال کردیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں زائرین کی یومیہ گنجائش بڑھا کر 2 لاکھ یومیہ کردی جائے گی

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث 26 فروری سے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد تھی اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close