اسد عمر کا کیلکولیٹر خراب ہونے کے بعد پٹرول کی قیمت میں کل کتنا اضافہ ہوا؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ کر مہنگائی کی جلتی آگ پر پٹرول چھڑک دیا ہے

پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور کا اگر جائزہ لیا جائے تو پٹرول ریکارڈ مہنگا کیا گیا، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اسد عمر کا وہ کیلکولیٹر خراب ہو گیا ہے، جو وہ اپوزیشن کے دور میں استعمال کرتے تھے

سینتیس ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں پانچ سو ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گئے۔ جولائی 2021ع سے 16 اکتوبر 2021ع تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائد کا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر 2018ع تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں پٹرول 92 روپے 83 پیسے اور ڈیزل 106 روپے 57 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا تھا

یکم نومبر 2018ع کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ یکم نومبر 2018ع کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ ہوا قیمت 97 روپے 83 فی لٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹراضافہ ہوا قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لٹرر مقرر کی گئی۔

یکم دسمبر 2018ع کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کم ہوئی قیمت 96 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ قیمت 110 روپے 94 پیسے فی لٹر ہو گئی

یکم جنوری 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد قیمت 90 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

یکم فروری 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لٹر کمی ہوئی اور پٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

یکم مارچ 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹرر اضافہ ہوا قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 75 پیسے فی لٹراضافہ ہوا قیمت 111 روپے 47 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

یکم اپریل 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا اور قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

یکم مئی 2019ع کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موخر کر دیا گیا

یکم جون 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافے ہوا قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے ہوا ڈیزل کی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

یکم جولائی 2019ع کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں

یکم اگست 2019ع کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے ہوا اور قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے ہوا قیمت 132 روپے 47 پیسے فی لٹر مقرر کی گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز کے ریکارڈ اضافے نے مہنگائی کی جلتی ہوئی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے، جس کے بعد پہلے ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے ملک میں گرانی کی ایک نئی لہر آنے کا خدشہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close