"نوکیا کی سی سیریز” کا کم قیمت اسمارٹ فون سی 30 متعارف

ویب ڈیسک

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس کی مدد سے وہ شیاؤمی، رئیل می اور دیگر کمپنیوں کے سستے فونز کو ٹکر دے سکے گی۔

نوکیا سی 30 کی خاص بات اس کا بڑا ڈسپلے اور طاقتور بیٹری ہے۔

اس فون میں 6.82 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

سی 30 کے اندر یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا.

نوکیا کا یہ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور زیادہ امکان ہے کہ اسے اینڈرائیڈ 12 سے اپ گریڈ کردیا جائے گا.

تصویر بشکریہ نوکیا

فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور ہیڈ فون جیک بھی فون کا حصہ ہے

نوکیا سی 30 کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے.

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈپتھ کیمرا دیا گیا ہے.

سی 20 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 146 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 160 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close