میسی بارسلونا سے جھگڑا ختم کرنے کے خواہشمند

ویب ڈیسک

اسپین کے مشہور فٹ بال کلب بارسلونا کے کپتان ارجنٹینین اسٹار لیونل میسی نے اپنے کلب سے جھگڑے کو ختم کرنے اور ٹیم کو متحد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

لیونل میسی نے ‘بارسلونا اسپورٹس نیوز پیپر’ کو ایک انٹرویو سیتے ہوئے کہا  کہ اگرچہ اُن کے کلب کے ساتھ بہت سے اختلافات ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ  تمام اختلافات کو ختم کرنا چایتے ہیں

اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ بارسلونا کلب کے ہر رکن کو متحد ہونا چاہیے اور مستقبل میں ٹیم کے لیے بہتری کے امکانات روشن ہونے کی امید رکھنی چاہیے

واضح رہے گذشتہ ماہ میسی نے بارسلونا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا، اب وہ رواں برس کے اختتام تک کلب کے ساتھ معاہدے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی جس پر میسی کو شدید تنقید کا سامنا تھا

میسی ابتدا سے بارسلونا سے منسلک ہیں، یہ ان کے کلب فٹبال کیریئر کا واحد کلب ہے۔ وہ بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے فٹ بالر بھی ہیں۔

انٹرویو کے دوران میسی نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کلب کو مضبوط اور بہتر بنائیں۔

بارسلونا کلب کے اسٹار فٹ بالر لیوس ساروز بھی کلب سے الگ ہو چکے ہیں۔ اُن کے یوں کلب چھوڑ جانے پر گزشتہ جمعے میسی نے تنقید کی تھی۔

میسی کا کہنا تھا کہ متحد ہونا اور ایک ہی سمت میں آگے بڑھنا ہی کلب کا مقصد ہے لیکن ساروز کے جانے سے متعلق جو حقائق ہیں وہ میرے لیے حیران کن نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close