موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں این سی او سی کا نیا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، اور یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے

ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی

اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں، اور اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے، تاہم نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا

واضح رہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے ہی 20 دسمبر سے 3 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، لیکن تازہ صورتحال کے بعد معاملہ ایک بار پھر ابہام کا شکار ہو گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close