کیا بارسلونا میں نیمار کی واپسی ممکن ہو سکے گی؟

بارسا کے چیف کا کہنا ہے کہ نیمار کے نو کیمپ میں منتقل ہونے امکان نہیں ہے. واضح رہے نیمار اس سے قبل 2017 میں رکارڈ معاوضے کے عوض بارسا سے پی ایس جی میں منتقل ہو گیا تھا. میسی اینڈ کمپنی بارسا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس موسم گرما میں نیمار کو دوبارہ سائن کریں. جبکہ ایف سی بارسلونا کے چیف جوزپ بارٹومیو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا سے پیدا ہونے والے مالی بحران کی وجہ سے نیمار کو بھاری معاوضے پر دوبارہ سائن کرنا ممکن نہیں ہے۔

پچھلے کچھ مہینوں سے نیمار کے متعلق بارسلونا میں واپس آنے کے حوالے سے چرچا ہو رہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بارسا کے کپتان لیونل میسی نیمار کو دوبارہ سائن کرنے کے لئے کلب پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، جو  2017 میں 250 ملین کے عالمی ریکارڈ کے حامل معاوضے پر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا حصہ بن گئے تھے۔

نیمار نے 2013 میں برازیلین کلب سانٹوس سے بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور  کلب کو آٹھ بڑی ٹرافیاں جیتنے میں مدد فراہم کی تھی، جس میں دو لا لیگا ٹائٹلز اور چیمپئنز لیگ شامل تھے۔

پلے میکر نے  بارسا کی طرف سے 186 میچز  میں حصہ لیا اور 105 گول اسکور کیے، جب کہ اس نے میسی اور لوئس سواریز کے ساتھ مل کر ایک زبردست حملہ آور فرنٹ لائن تشکیل دیا ، جنہوں نے اس کی شمولیت سے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم گرم جوشی کے ساتھ نیمار کا خیرمقدم کریں گے۔

اس موسم گرما کے لیے ٹرانسفر ونڈو میں نیمار اور انٹر میلان کے لاٹارو مارٹینز بارسلونا کے اولین اہداف رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ نیمار نے اپنی حالیہ ٹیم  پی ایس میں اپنے قریبی ساتھیوں کے سامنے  یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ واپس لا لیگا کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

گذشتہ موسم گرما میں بارسلونا نیمار کو دوبارہ سائن کرنے کے بہت قریب پہنچ گیا تھا، لیکن بھاری  واپسی فیس معاہدے کے آڑے آ گئی تھی.

فرانسیسی سائیڈ پی ایس جی نے  اس موسم گرما میں ابتدائی طور پر نیمار کی ٹرانسفر فیس167 ملین ڈالر  مقرر کر دی تھی۔ ہسپانوی ریڈیو چینل آر اے سی- ون نے انٹرویو کے دوران بارسا کے صدر بارٹمو سے نیمار کی ممکنہ طور پر نو کیمپ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال اس کا امکان نہیں ہے، کیونکہ یورپ کے تمام کلب بہت مشکل حالات کا شکار ہیں.

بارسلونا نے اس موسم گرما کی پہلی منتقلی اس وقت کی جب انہوں نے 30 سالہ میرالیم پجینک کے بدلے میں آرتھر میلو کو جوونٹس کو فروخت کیا ، اس اقدام کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کلب کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بارٹومیو نے اصرار کیا کہ پجینک کچھ عرصے سے کلب کی نظروں میں تھا، یہ کوئی اچانک فیصلہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close