ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ کرکٹ ﺑﻮﺭﮈ کا یک طرفہ طور ﭘﺮ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﮐﯽ ﻣﻨﺴﻮﺧﯽ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ

ﺭﻭﺍﮞ ﺳﺎﻝ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﮉﻭﻝ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﻮﺭﻧﺎﻣﻨﭧ بھارت کی ہٹ دھرمی کی نظر ہو گیا.
اپنے ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﯽ ﺳﯽ ﺳﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ اور سابق انڈین کیپٹن ﺳﺎﺭﻭﻭ ﮔﻨﮕﻮﻟﯽ نے کہا ہے ﮐﮧ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﯿﻼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ.

ان کا کہنا تھا کہ ہم دسمبر میں ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﯽ ﺳﯿﺮﯾﺰ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ حکمت عملی مرتب کر ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس اعلان نے کرکٹ شائقین کو مایوس کیا ہے جبکہ ﺍﯾﺸﯿﻦ ﮐﺮﮐﭧ ﮐﻮﻧﺴﻞ نے اب تک ﭨﻮﺭﻧﺎﻣﻨﭧ ﻣﻠﺘﻮﯼ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ سے ﮐﻮﺋﯽ بھی ﺑﯿﺎﻥ ﺟﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ. امکان ہے کہ اپنی متوقع ٹیلی کانفرنس میں ﺍﯾﺸﯿﻦ ﮐﺮﮐﭧ ﮐﻮﻧﺴﻞ اپنا موقف واضح کرے۔

واضح رہے کہ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ 2020 ستمبر میں ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ منعقد ہونا تھا، ﻟﯿﮑﻦ چند وجوہات کی بنا پر ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﮐﯽ ﻣﯿﺰﺑﺎﻧﯽ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﻧﮯ کا ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﻣﻠﺘﻮﯼ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ خبروں کے بعد ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺮﮐﭧ ﺑﻮﺭﮈ ﺭﺩﻋﻤﻞ بھی سامنے آیا ہے. پی سی بی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے ﮐﮧ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﮐﭗ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ انہیں ایشین کرکٹ کونسل ﮐﯽ طرف ﺳﮯ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﭽﮫ مطلع نہیں کیا گیا۔ ہم ان کی جانب سے باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے بعد ہی کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close