کراچی میں جدید سرکلر ریلوے نظام  بنانے کا منصوبہ

نیوز ڈیسک

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان لوکل ٹرینوں کے ٹرائل رنز شروع کرنے اور جدید سرکلر ریلوے نظام  بنانے کے منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ  کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے

فیصلے کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومتوں نے اگلے دو ماہ کے دوران بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر کراچی میں لوکل ٹرینوں کے ٹرائل رنز شروع کرنے اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں جدید سرکلر ریلوے نظام کے ساتھ ہم آہنگی بنانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو جلد سے جلد شروع کرنے کے لئے وفاقی حکومت سنجیدہ ہے

وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے چند مہینوں میں لوکل ٹرینوں کو شروع کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close