شاہنواز ڈاھانی سے ملاقات، پی ایس ایل کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

نیوز ڈیسک

کراچی – وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسپانسر ڈھونڈ کر جلد پی ایس ایل کے لئے ٹیم لائیں گے

جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نےقومی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

ترجمان کا کہنا ہےکہ مراد علی شاہ نے شاہنواز ڈاھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ میچ کروائیں گے، میں فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کی بولنگ پر بیٹنگ کروں گا

انہوں نے کہا کہ شاہنواز ڈاھانی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، سانگھڑ کے بہترین اسپنر نعمان اور دیگر کو پروموٹ کرنا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہنواز ڈاھانی سے ملاقات کے دوران انہیں اپنی تربیت پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیگر نوجوانوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close