اب پیاز آپ کو نہیں رُلائے گی!

ویب ڈیسک

لندن – اب پیاز کاٹتے ہوئے، پیاز آپ کو نہیں رُلائے گی، کیونکہ برطانیہ پہلی بار ’آنسوؤں کے بغیر‘ پیاز فروخت کے لیے تیار ہے

پیاز کی یہ قسم ’سنیئنز‘ جس کے بارے میں ان کے فروخت کنندہ کا دعویٰ ہے، کہ ان سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے، اگلے ہفتے سے منتخب ’ویٹروس اسٹورز‘ میں دستیاب ہوگی

امریکا میں لانچ ہونے والی اس برانڈ نے کہا کہ اسے پیاز کی ان کم تیکھی اقسام کی افزائش میں تیس سال سے زیادہ کا عرصہ لگا، تاکہ وہ ایک ایسی قسم تلاش کر سکیں، جو کاٹے جانے پر ایسے بخارات خارج نہ کریں، جو آنکھوں میں آنسو لاتے ہیں

تین سنیئنز پیاز کے پیکٹ کی قیمت ڈیڑھ پاؤنڈ ہوگی، جو ویٹروس اسٹورز کے اپنے ہی برانڈ کے چار پیاز کے پیکٹ سے تیس پینیز زیادہ ہے

ویٹروس اسٹورز کے لیے پیاز کے خریدار پال بِڈول نے کہا: ’ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے صارفین کے لیے بغیر آنسوؤں والی یہ پیاز کیسی رہے گی اور اسی وجہ سے ہم اس پیاز کو 18 جنوری سے منتخب اسٹورز اور آن لائن پورٹل کے ذریعے لانچ کرنے پر خوش ہیں

ان کے مطابق: باورچی خانے سے آنسو ختم کرنے کے لیے اس مثالی پیاز کی مٹھاس سلاد سے لے کر سالن تک مختلف قسم کے پکوانوں کے لیے مکمل طور پر مناسب ہے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے پیاز کو جینیاتی طور پر تبدیل نہیں کیا گیا ہے، بلکہ اس کی افزائش کی گئی ہے اور سنیئنز پیاز کا ذائقہ عام پیاز سے مختلف ہوتا ہے

کمپنی کے مطابق: ’پیاز کے تیز مرکبات آنسوؤں اور تیکھے ذائقے کا سبب ہوتے ہیں، اس لیے عام پیاز میں ان مرکبات کی مقدار برقرار رہتی ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے۔ لیکن سنیئنز میں یہ مرکبات بالکل برعکس کام کرتے ہیں اور یہ ان کو بغیر آنسو کے، میٹھا اور ہلکا پیاز بناتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سنیئنز پہلے سے ہی امریکا میں فروخت کیے جا رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر تاحال ان کو پذیرائی نہیں مل سکی

واشنگٹن پوسٹ میں 2018 کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیاز ضرورت سے زیادہ میٹھے ہیں۔ ’یہ اتنے میٹھے تھے کہ آپ انہیں پاپ کارن کی طرح کھا سکتے ہیں‘۔ ذائقے کے ساتھ ساتھ ان کی کوئی بو بھی نہیں ہے

اسے کھانے والے ایک اور صحافی نے کہا کہ یہ ’تقریباً بے ذائقہ‘ ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close