فیسبک اور انسٹاگرام کی این ایف ٹی کی تیاری اور فروخت میں دلچسپی

ویب ڈیسک

پالو آلٹو، کیلیفورنیا – انسٹاگرام اور فیسبک کی مرکزی تنظیم میٹا کےمتعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف این ایف ٹی کو فروغ دینے کا منصوبہ بنارہی ہے، بلکہ وہ اس کی تیاری، نمائش(شوکیسنگ) اور خرید و فروخت کو بھی ممکن بنائے گی

فائنینشل ٹائمز کی خبر کے مطابق اگرچہ یہ ابتدائی اعلان ہے، جس کے بعد خود میٹا اسے ترک بھی کرسکتی ہے۔ لیکن دعوے کے مطابق پہلے مرحلے پرانسٹاگرام کے صارفین اپنی پروفائل تصویر پر این ایف ٹی پوسٹ کرسکیں گے اور یوزر بھی نئے این ایف ٹی بناسکیں گے۔ اگلے مرحلے میں این ایف ٹی کی خریدوفروخت کی سہولیات مارکیٹ پلیس کی صورت میں دی جائیں گی

اس سے قبل دسمبر میں بھی انسٹاگرام کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس پر این ایف ٹی اور ڈجیٹل مصنوعات کی گنجائش پیدا کی جائے گی

گزشتہ برس ہم نے نان فنجیبل ٹوکن یا این ایف ٹی میں تیزی دیکھی اور لوگوں نے اس کی خریدوفروخت سے لاکھوں کروڑوں ڈالر بنائے ہیں

انسٹاگرام سے ایک ہفتے قبل ٹویٹر نے بھی این ایف ٹی کو بطورڈسپلے تصویر لگانے کا آپشن پیش کیا تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس جانب غور کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close