انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کو جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی جانب سے کیا گیا۔ ڈی ایم او کی جانب سے وزیراعظم کو 22 مارچ تک جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایم او نے ہدایت کی کہ جرمانہ جمع کروا کر رسید فراہم کی جائے

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مراد سعید، پرویز خٹک، صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے لیاقت علی، لوئردیر سے پی ٹی آئی کے 7 تحصیل چیئرمین امیدواروں کو 50-50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی ایم او کے حکمنامے کے مطابق جلسے کے دوران سرکاری مشینری کا استعمال ہوا، سرکاری وسائل کا استعمال سے الیکشن نتائج پر اثرانداز ہوسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close