پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

ویب ڈیسک

پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے. گیارہ جولائی عالمی یوم آبادی مناتے ہوئے کافی پاکستانیوں پر یہ آشکار ہوا کہ سات دہائیوں میں ان کے ملک کی آبادی بڑھ کر تقریباً چھ گنا ہو چکی ہے۔ اس سے قبل پاکستان دنیا کا آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک تھا.

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے قیام کے تین سال بعد 1950ء کے وسط میں ملک کی مجموعی آبادی قریباً پونے چار کروڑ تھی. اس طرح جولائی 1950ع سے لے کر جولائی 2020ع تک پاکستان کی آبادی میں مجموعی طور پر چھ گنا اضافہ ہوا ہے. واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی مجموعی آبادی 7.8 بلین کے قریب ہے اور عالمی سطح پر سالانہ شرح پیدائش دو فیصد سے کچھ زیادہ ہے. جب کہ پاکستان میں سالانہ شرح پیدائش 2.8 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

آبادی میں اس تیزی سے اضافے نے اب پاکستان کو پانچویں نمبر پر براجمان کر دیا ہے. باقی ممالک میں چین پہلے، بھارت دوسرے ، امریکا تیسرے اور انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سے پہلے پانچواں نمبر برازیل کے پاس تھا، برازیل ایک درجہ تنزلی کے ساتھ اب چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کنٹری میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس ساڑھے 60 لاکھ زندہ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ان اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس میں پاکستان میں اوسطاً ایک منٹ میں 11 زندہ بچے پیدا ہوئے. اس کا مطلب یہ ہوا کہ تقریباً ہر پانچ سیکنڈ بعد ایک بچہ پیدا ہوا.

دوسری جانب پاکستان کے شعبہ شماریات کے مطابق 2020 اب تک قومی شرح پیدائش دو فیصد سے تھوڑی ہی زیادہ ہے، اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو یہ شرح 2019 کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close