وہ جو کچھ نہیں کرتے، کمال کرتے ہیں… منفرد ٹک ٹاکر کے لاکھوں فالوور

ویب ڈیسک

آئے روز ٹک ٹاک پر ٹک ٹاکر عجیب عجیب حرکتیں کرنے کی وڈیوز اپلوڈ کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والا ادھیڑ عمر آن تران تان اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں کچھ نہیں کرتا… جی ہاں، وہ نہ کوئی حرکت کرتا ہے اور نہ ہی کچھ بولتا ہے، بس بیک گراؤنڈ میں کوئی گانا بجا کر خود خاموشی سے اپنے اسمارٹ فون کیمرے کو گھورتا رہتا ہے

اپنے اس کچھ نہ کرنے کے کمال کی وجہ سے اسے اتنی مقبولیت ملی ہے کہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ اس کی ویڈیوز کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس کی ویڈیوز کو اب تک 78 لاکھ لوگ لائک بھی کرچکے ہیں

ٹک ٹاک پر آن تران تان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت حاصل کرنے اور انفلوئنسر بننے کے لیے محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ میں صرف دوسروں سے ’’ہٹ کر‘‘ حماقتیں کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close