پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح

ساوتھمپٹن ​​میں پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ، ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لیجنڈ برائن لارا نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے میسر مواقع سے فائدہ اٹھائے، کیونکہ انہیں لگ رہا تھا کہ کیریبین سائڈ انگلینڈ کے خلاف میچ کو پانچویں روز تک لے جانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ لیکن ویسٹ انڈیز نے  جذباتی مقابلے کے پانچویں روز 200 کے معمولی لیکن مشکل ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اپنے اعصاب کو برقرار رکھا۔ اور پھر ونڈیز نے کر دکھایا اور میزبان ٹیم کو چار وکٹ کی ذلت آمیز شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

یہ ایک خوبصورت میچ تھا، کپتان جیسن ہولڈر گیند کے ساتھ اپنے شاندار شو کے بعد کریز پر موجود رہے، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی چھکے لگاتے ہوئے تماشائیوں کے دل جیت لئے تھے۔

ٹخنوں کی تکلیف کے باعث ریزرو میں رہنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے گبریل نے دوسری اننگز میں اپنے جادو سے انگلینڈ کی صفوں میں تباہی مچا دی۔

پانچویں دن بلیک ووڈ نے بھی 154 گیندوں پر 95 رنز (12×4) بنا کر اپنے ہیرو بننے کے امکان کو خوب استعمال کیا۔

ونڈیز جب پانچویں روز دو سو رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے تو وہ 27 رنز پر تین وکٹوں کا نقصان کروا چکے تھے. اس موقعے پر ونڈیز کی ہچکولے کھاتی کشتی کو روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 73 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی.

ہولڈر نے بعد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین وکٹیں گرنے کے بعد ہمارے اعصاب کا امتحان  تھا۔ لیکن روسٹن اور جرمین نے اچھی شراکت قائم کی اور اعصاب پر قابو رکھا۔ وہ ہمیں  وہاں تک لے گئے، جہاں سے ہم فتح کی طرف جا سکتے تھے۔

میچ کا اسکور:

انگلینڈ 204 اور 313

ویسٹ انڈیز 318 اور 200/6

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close