کراچی میں 12 سے 14 مئی تک پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے، محکمہ موسمیات

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے اور اس دوران سمندری ہوائیں متاثر یا مکمل طور پر بند ہوسکتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ وسطی اور بالائی سندھ پر موجود گرمی کی لہر 11 تا 12 مئی کے دوران زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گی

اس دوران دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ ،سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، نوشہر و فیروز اور بے نظیرآباد میں دن کے وقت پارہ 46 سے48 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، گرمی کی لہر زیریں سندھ جیسے حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ کے اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہے کہ مذکورہ اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی کی شدید لہر کے دوران دن 11 بجے سے 4 بجے کے درمیان گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اتوار (آج) موسم گرم اور مرطوب رہا لیکن اس کے باوجود سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال رہیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close