آثار قدیمہ پر چاکنگ کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک

اومان: اردن میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے اور چاکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، آثار قدیمہ کو خراب کرنے پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی پبلک سیکیورٹی سروس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جس نے تاریخی شہر جرش میں آثار قدیمہ کے مقام پر دیواروں اور کالموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

اس واقعے پر اردن میں اور بیرون ملک شدید رد عمل سامنے آیا ہے

اردن میں پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزنے واقعے کی تحقیقات جاری رکھیں اور مجرم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

خیال رہے کہ شمالی اردن کے قدیم شہر جرش کے یادگاری ستونوں پر سیاہ روشنائی سے چاکنگ کی گئی تھی اور انہیں پینٹ کیا گیا تھا۔

اس واقعے نے ملک میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی، جرش اردن میں ایک تاریخی اور سیاحتی مقام ہے جو سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے غیر معمولی طور پر اہم ہے

جرش ٹورازم کے ڈائریکٹر فراس الخطاطبہ نے کہا کہ جرش کے قدیم شہر کے لیے سیکیورٹی سسٹم کی منظوری آنے والے ہفتوں میں دی جائے گی۔

الخطاطبہ نے مزید کہا کہ آثار قدیمہ کی حفاظت کے نظام کے لیے ٹینڈر، اس میں آثار قدیمہ کی جگہ کے ارد گرد موجودہ باڑھ کو نئی باڑھ سے تبدیل کرنے، نگرانی کے کیمرے، الیکٹرانک گیٹس، اور آثار قدیمہ کے لیے روشنی کی تنصیب کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close