ملک میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک

کراچی : ملک میں گرمی کی لہر کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے اور محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط کا دامن نہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہونے کے ساتھ ہی کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز بھی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تاہم سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 50، سبی، ڈی جی خان،49، دادو، لاڑکانہ، ملتان اور بکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close