کراچی میں گرمی کے باعث کرکٹر اور فٹبالر کی اموات

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو کے مئی کے مہینے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سندھ، بلوچستان اور شمالی پاکستان میں ہیٹ ویو مئی کے ماہ کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے

سردار سرفراز کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہوتی ہیں اور اس سے قبل ان علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت شمالی پاکستان میں پری مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں اور آندھی اور تیز ہواؤں کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی پورے ملک کی طرح گرمی کی شدت برقرار ہے اور گذشتہ دو دنوں میں گرمی کے باعث ہیٹ سٹروک سے ایک مقامی کرکٹر اور فٹبالر ہلاک ہوچکے ہیں

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کے ترجمان کے مطابق عمر خان نامی مقامی کرکٹر ایک میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے زمین پر گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

اس سے قبل ہیٹ سٹروک کے باعث لیاری میں ولی محمد نامی فٹبالر میچ کے دوران ہیٹ سٹروک کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے تھے

دوسری جانب پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا، جس میں وفاقی وزراء اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی

گرمی کی شدت کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت کا سامنا ہے

حکومتی ترجمان کے تمام اداروں کو پانی کے بچاؤ کے لیے عوامی مہم چلانے اور مون سون کی بارشوں سے قبل پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات لینے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close