سندھ میں میٹرک امتحانات کا آغاز، پرچے سوشل میڈیا گروپس میں وائرل

ویب ڈیسک

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات آغاز کے ساتھ ہی مذاق بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے لئے اقدامات کا پول کھل گیا، آج میٹرک کا پہلا پرچہ ہی قبل ازوقت آؤٹ ہوا اور سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سکھر میں بھی نویں جماعت انگلش کا پرچہ آدھےگھنٹےبعد ہی امتحانی مراکز سےآؤٹ ہوا جبکہ امتحانی مراکز میں دفعہ ایک سو چالیس کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور طلبا کھلے عام سوشل میڈیا کی مدد سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یہی صورت حال ہے،شکارپور میں نویں جماعت کے سندھی کا پرچہ آؤٹ ہوا، خیرپور کے مختلف امتحانی مراکز پر وقت سے پہلےانگلش کا پرچہ آؤٹ ہوا جبکہ پہلی شفٹ میں نویں جماعت کاپرچہ واٹس ایپ گروپس میں پہنچا۔

نوابشاہ میں بھی امتحانات کےآغاز میں ہی نویں جماعت کا اردو اور سندھی کے پرچہ آؤٹ ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close