کیا بارسلونا لاتارو مارٹنیز کو سائن کر لے گا…؟

بارسلونا ایک ایسے معاہدے کے قرب پہنچ گیا ہے جس سے شاید لیونل میسی کو کچھ راحت میسر آ سکے.

بارسلونا کافی لمبے عرصے سے لوٹارو مارٹینز کے گرد چکر لگا رہا تھا، اب  لگتا ہے کہ اب کاتالان کے اس جن کو معاہدے کی بوتل میں بند کر دینے وقت آن پہنچا ہے.

ای ایس. پی. این کے مطابق ، اس سودے کی کامیابی کا انحصار اس ہفتے بارسلونا اور کسی بھی کلب کے کھلاڑیوں کی ممکنہ فروخت پر  ہے۔ کورونا وائرس وبا کا کھیل پر بہت بڑا معاشی اثر پڑا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کلب کھلاڑیوں کی خرید کے لیے نقد کی بجائے پلیئر سویپ سودے کو ترجیح دیتے ہیں۔

بارسلونا کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے کہ لوئس سواریز میں اب پہلے کی سی وہ پھرتی نہیں رہی۔ اس کے کھیل میں اب نہ وہ مستقل مزاجی رہی ہے اور نہ رفتار، یہی وجہ ہے کہ بارسلونا اب مارٹنیز کو اتارنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ اس وقت بلیوگرینس انٹر میلان کو مطلوبہ نقد ادائیگی کے قابل نہیں، جو 22 سالہ مارٹینز کے تبادلہ معاہدے کو ممکن بنا سکے۔

اگرچہ بارسلونا کے لئے امید کی ایک کرن اب باقی ہے۔ وہ ابھی تک 160 ملین پاؤنڈ کی وصولی نہیں کر سکے جو انہوں نے کوٹنہو کو لانے کے لئے صرف کیے تھے۔

میسی حالیہ دنوں میں بارسلونا کی منتقلی کے فیصلوں اور اپنی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ارجنٹینین گیم میکر نے ابھی بھی معاہدے میں توسیع پر دستخط نہیں کیے ہیں، جو انہیں 2021 کی کلب پوسٹ میں رکھے گا۔ انہوں نے کلب پر زور دیا ہے کہ وہ لاٹارو مارٹینز کو سائن کرے

واضح رہے کہ لاتارو مارٹنیز کی بارسلونا منتقلی کے لیے 111 ملین ڈالر کی ٹرانسفر فیس درکار ہوگی. بارسلونا آفیشل انہیں سائن کرنے کے لیے بے چین بھی ہیں اور بھاری رقم کا پہاڑ بھی ان کے سامنے ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close