ریئل میڈرڈ نے 34 واں لا لیگا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جمعرات کے روز ریئل میڈرڈ نے  ویلاریل کے خلاف میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کرکے لالیگا میں  34ویں بار چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا کر لالیگا میں دوسال سے قائم بارسلونا کی بادشاہت کو ختم کر دیا.

ریال کے 37 کھیلوں کے بعد 86 پوائنٹس ہیں. دوسری طرف سابق چیمپئن بارسلونا کو اپنے ہی گھر میں اوساسونا کے خلاف فتح درکار تھی. لیکن یہ  چیلنج لیونل میسی کی ایک شاندار  فری کک کے باوجود  2-1 کی شکست کے ساتھ ختم ہوا.

ریئل میڈرڈ کی طرف سے دونوں گول کریم بینزیما نے داغے. بینزیما کے ڈبل میں تماشائیوں سے خالی الفریڈو ڈی اسٹیفانو اسٹیڈیم میں دوسرے ہاف میں پینلٹی پر کیا گیا گول بھی شامل ہے.

میڈرڈ  12 سالوں میں اپنے تیسرے لا لیگا ٹائٹل کی حقدار ٹھہری ، کروناوائرس وبا کے بعد 11 جون کو ہسپانوی فٹ بال دوبارہ شروع ہوا تھا۔

دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے زینڈین زیدان کی ٹیم 10 میں سے 10 میچ جیت چکی ہے۔ انہوں نے ان مقابلوں میں صرف چار گولز کھائے.

زیڈان نے  اپنی ٹیم کی شاندار فتح پر کہا
"میرے لئے یہ میرے پیشہ ورانہ کیریئر کا بہترین دن ہے۔ لاک ڈاؤن اور ہر چیز کے بعد ، یہ بہت حیران کن ہے۔”

دوسری طرف بارسلونا کے میسی اوساسونا کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے بعد دل برداشتہ نظر آئے، انہوں نے ہسپانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  "ہم نے اس طرح کے اختتام کی توقع نہیں کی تھی”

ان کا کہنا تھا کہ ” سچ تو یہ ہے کہ ہم ایک کمزور ٹیم ہیں، جن کو کافی شدت اور جوش و خروش سے پیٹا جاسکتا ہے۔ ہم بہت سارے پوائنٹس کھو چکے تھے، جو ہمیں نہیں کھونا چاہئے تھے. ہمیں اپنے کھیل کا خود تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ہم بارسلونا ہیں، اور ہم ہر کھیل کو جیتنے کے پابند ہیں!”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close