کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کیا کہا؟

ویب ڈیسک

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جبکہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ کا کہنا ہے کہ ان کا جلد ہی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لزبن میں پرتگالی فٹبال فیڈریشن (ایف پی ایف) کے کوئنس ڈی اورو ایوارڈز میں ٹرافی حاصل کرنے کے بعد منگل کو کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ’میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے، آپ کو کرس کو مزید کچھ دیر تک برداشت کرنا پڑے گا۔‘

رونالڈو نے کہا ’میں ورلڈ کپ اور یورو کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ میں بہت پُرجوش ہوں۔ میرا مقصد شاندار ہے۔‘

سینتیس سالہ رونالڈو نے پرتگال کے 189 مقابلوں میں 117 گول اسکور کیے ہیں اور وہ قطر 2022 میں اپنے ملک کے لیے اپنے دسویں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے پرامید ہیں

ستمبر 2021 میں رونالڈو نے 111 گول کے ساتھ ایران کے علی داعی کے 109 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا

ان قیاس آرائیوں کے باوجود کہ وہ اپنا کلب بدل لیں گے، کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ہی منسلک رہے

رونالڈو نے سنہ 2003 میں شہرہ آفاق فٹبال مینیجر سر ایلکس فرگوسن کی قیادت میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد وہ دنیائے فٹبال کے میگا اسٹار بن گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close