لاڑکانہ سے بین الاقوامی کرکٹ تک، شاہنواز ڈاھانی ٹیم کے اہم کھلاڑی

ویب ڈیسک

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں 1998 میں پیدا ہونے والے شاہنواز ڈاھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے مستقل رکن ہیں

شاہنواز ڈاھانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل 2021 میں منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے 2019 میں سندھ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا

شاہنواز ڈاھانی کے والد ان کے کرکٹر بننے کے خلاف تھے اور وہ اپنے بیٹے کو سرکاری افسر بنانا چاہتے تھے تاہم شاہنواز دھانی کی قسمت میں کرکٹ کے میدان میں تیز بولنگ کرانا لکھا تھا۔
شاہنواز دھانی نے پاکستان کی جانب سے اب تک دو ون ڈے اور چھ ٹی 20 میچ کھیلے ہیں

شاہنواز ڈاھانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 22 نومبر 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد ان کی پانچ میچز میں وکٹوں کی تعداد 4 ہے جبکہ دو ون ڈے میچز میں شاہنواز دھانی نے صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے

وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں انہوں نے 22 میچز کھیل کر 37 وکٹیں حاصل کی ہے

ان کی پی ایس ایل میں یادگار پرفارمنس پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں سامنے آئی جہاں انھوں نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوررز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد ان کے پاکستان ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے تھے

شاہنواز جہاں اپنی برق رفتار بولنگ کی وجہ سے مقبول ہیں وہیں وکٹ لینے کے بعد ان کا جشن منانے کا انداز بھی فینز میں بے حد پسند کیا جاتا ہے

وکٹ لینے کے بعد تماشائیوں کے قریب باؤنڈری تک بھاگ کر جانا ہو یا اپنے ساتھی کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ڈانس، دھانی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتے ہیں

سنہ 2022 کے پی ایس ایل میں شاہنواز کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد ان کے ساتھ امپائر علیم ڈار بھی جشن میں شامل ہو گئے تھے

شاہنواز جہاں اپنی بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہیں ان کے اب تک کے کیریئر کی سب سے خاص بات رواں سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اننگز ہے، جس میں انہوں نے دو چھکے لگا کر پاکستان ٹیم کا ٹوٹل 147 رنز تک پہنچا دیا تھا

شاہنواز ڈاھانی نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریر کے پہلے میچ میں دو گیندوں پر دو بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close