تنخواہ روکنے پر کورونا میں مبتلا ملازم بدلہ لینے کے لیے افسر کے گلے لگ گیا

نیوز ڈیسک

کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر  تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر سے انوکھا انتقام لیتے ہوئے اس کے گلے لگ گیا

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے محکمہ لینڈ کے افسر پر غفلت و لاپر واہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر اس کی تنخواہ روک دی تھی جس پر وہ افسر محکمہ ایچ آ رایم کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا

تنخواہ نہ ملنے پر شہزاد انور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) جمیل فاروقی سے گلے ملا اور اسے بوسہ دینے کے بعد بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے اور اگر میری تنخوا ہ روکی گئی تو سب کو کورونا میں مبتلا کردوں گا،  جس پر سارے دفتر میں بھگدڑ مچ گئی

دوسری طرف شہزاد انور اس تمام صورتحال کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیمرے میں محفوظ کرتا رہا اور بعد ازاں جمیل فاروقی سے گلے ملنے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جا ری کردی جو وائرل ہوگئی

وڈیو میں شہزاد انور کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جمیل فاروقی کو بھی اب کورونا ہوجائے گا

اس حوالے سے جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ مختلف انکوائریز کی بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد انور کی تنخوا ہ روکی گئی تھی، تاہم آج وہ میرے دفتر میں زبردستی داخل ہوا اور مجھ سے گلے لگا اور مجھے بوسہ دیا، جس کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہز اد انور نے تنخواہ لینے کے لیے مبینہ بلیک ملینگ پر ان کے خلاف محکمہ جا تی کاروائی کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close