بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

نیوز ڈیسک

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی کا سنگین الزام عائد کرنے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی

تفصیلات کے مطابق حامزہ مختار نامی لڑکی پر کاہنہ کے قریب حملہ ہوا،  اتوار کو 8 بجے کے قریب حامزہ کی گاڑی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی

حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر 4 فائر کیے لیکن وہ اس گولی لگنے سے محفوظ رہی. بعد ازاں حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی

حملے کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں

واضح رہے کہ حامزہ مختار نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے تھے

حامزہ نے دعویٰ کیا کہ  2010ع میں بابر اعظم نے  شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں کے خاندان شادی کے لیے رضامند نہیں تھے، بالآخر  بابراعظم نے انکار کر دیا۔ انہوں نے بار اعظم سے حاملہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close