دور حاضر کے دو سپر اسٹارز میسی اور رونالڈو نے دہائیوں پرانے رکارڈ توڑ دیے

نیوز ڈیسک

لیونل میسی نے والینسیا کے ساتھ 2-2 سے ڈرا ہونے والے مقابلے میں فٹبال کے سابق سپر اسٹار پیلے کے آل ٹائم کلب کا اسکور برابر کر دیا۔

یہ بارسلونا کے لئے میسی کے کیریئر کا 643 واں گول تھا، وہ 2004ع سے تاحال بارسلونا سے منسلک ہیں، میسی نے پیلے کا رکارڈ برابر کر دیا ہے جو انہوں نے  1957 سے 1974 تک سینٹوس کے لیے کھیلتے ہوئے بنایا تھا

میسی بارسلونا کی اور ہسپانوی لیگ کے ہمہ وقت سب سے زیادہ گول جڑنے والے کھلاڑی ہیں۔

جنوری 2018 میں وہ 366 گول اسکور کرنے کے بعد یورپ کے ٹاپ لیگز میں سب سے زیادہ گول  اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے ، انہوں نے گیرڈ مولر کے بنڈس لیگا کے 365 کے ہندسے کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ جب کہ میسی 2012 میں 86 گول کرکے مولر کے ایک سال میں زیادہ گول کرنے کا رکارڈ پہلے ہی توڑ چکے تھے

ماضی کے عظیم فٹبالر  پیلے نے حال کے سپر اسٹار ارجنٹینی فارورڈ کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی، پیلے نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا ہے ، "آپ کی طرح ، میں بھی جانتا ہوں کہ ایک ہی شرٹ ہر روز پہننا کس قدر اچھا ہے۔ آپ کی طرح ، میں بھی جانتا ہوں کہ ہم جس جگہ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ آپ کے تاریخی ریکارڈ پر مبارکباد ، لیونل، لیکن سب سے بڑھ کر ، بارسلونا میں آپ کے خوبصورت کیریئر پر مبارکباد۔ اتنے عرصے سے ایک ہی کلب سے محبت کرنے والی ہماری طرح کی کہانیاں ، بدقسمتی سے فٹ بال میں نایاب ہی ہوں گی۔”

پیلے نے یہ الفاظ ایک ایسے وقت میں لکھے ہیں جب تقریباً دو دہائیوں کے بعد بارسلونا میں میسی کا مزید رکنا غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ میسی ابھی پچھلے موسم گرما میں اعلان کر چکے ہیں کہ اب وہ یہ کلب چھوڑنا چاہتے ہیں

واضح رہے کہ بارسلونا کے ساتھ میسی کا معاہدہ جون میں ختم ہورہا ہے ، اور وہ جنوری میں دوسرے کلبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے آزاد ہونگے۔

دوسری جانب اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے خود پر ہونے والی حالیہ تنقید کا جواب دو گول کر کے دیا ہے، انہوں جووینٹس کی پرما سے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت  میں اہم کردار ادا کیا

یہ بات صرف جووینٹس کی فتح تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ رونالڈو نے 1961ع سے قائم ایک ریکارڈ بھی توڑ دیا

ایسا لگتا ہے کہ پرتگالی اسٹرائکر واقعی ایک عمدہ شراب ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے۔ وہ 2018ع میں جووینٹس میں شامل ہونے کے بعد سے  اہم گول اسکورر رہے ہیں ، اور اس کیلنڈر سال میں ، انہوں نے ابھی ایک اور گول ریکارڈ توڑ دیا ہے ، جو ایک طویل عرصے سے ناقابل شکست تھا

گذشتہ رات پرما کے خلاف اس کا داغا گیا گول  اس موسم کا ان کا مجموعی طور پر 32 واں گول تھا اور اس کا مطلب ہے کہ وہ 1961 میں عمر سیوری کے بعد ایک کیلنڈر سال میں 32 لیگ گول اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسٹیفانو نیئرز نے 1951ع میں لیگ کے 32 گول اسکور کیے جبکہ عمر سیوری نے 1961 میں 33 گول داغے  تھے ، اس ریکارڈ کو توڑنے کے بعد ان کے سامنے اب مجموعی طور پر ریکارڈ ہولڈر فیلس بوریل کا  1933ع میں بنایا گیا 41 گول اسکور کرنے کا رکارڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close