ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

تازہ اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی.

سنگت میگ کو موصول ہونے تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے  اکتوبر میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی  ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان شیڈول یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وارم اپ کے طور پر کھیلی جانی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز کے میچز   4، 6 اور 9 اکتوبر کو جھیلے جانے تھے، اب اس سیریز کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے.

آسٹریلین میڈیا  کا کہنا ہے کہ 11 اور 17 اکتوبر کے درمیان ہونے والی آسٹریلیا انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ملتوی کر دی جائے گی۔ جب کہ ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا  اعلان بھی جلد متوقع ہے.

کرکٹ آسٹریلیا  کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ ہم مذکورہ وارم اپ سیریز کو اب ری شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلنے کو ترجیح دیں.

واضح رہے کہ آئی سی سی  18 اکتوبر سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلے ہی ملتوی کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close