کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے قریب چلتی گاڑی سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے کریکر پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، ملزمان فرار کریکر پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو بھگدڑ مچ گئی، جب کہ متعدد افراد زخمی ہو کر گر پڑے.

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے میڈیا کو بتایا کہ ریلی پر نامعلوم ملزمان کی طرف سے کریکر پھینکنے کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا. انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ نصب کئے گئے مواد سے نہیں ہوا۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریلی کے اختتام پر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close