آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

ویب ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے دوبارہ ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل کر لی ہے.

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اب بھی پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں.

بیٹنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین تیسرے نیوزی لینڈ کے ولیمسن چوتھے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 791 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ، ڈیوڈ وارنر ان سے دو پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستان کے شان مسعود بھی ترقی کرتے ہوئے انیسویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جب کہ بولنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں. اس طرح بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے حصے میں آئی.

بولنگ میں پاکستان کے محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں لینے کے بعد 769 پوائنٹس حاصل کر کے آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں.

آل راؤنڈرز  میں پہلا نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا رہا۔ اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close