پاکستان میں فائیو-جی کا کامیاب تجربہ

نیوز ڈیسک

پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں فائیو-جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان میں پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پی ٹی سی ایل فائیو- مجی تجربہ کا معائنہ کیا اور  ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ اور فائیو-جی ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کا جائزہ لیا

اس موقع پر قائم قام گروپ سی ای او ندیم خان کا کہنا تھا کہ  فائیو جی صنعتی اور سماجی شعبوں میں انقلاب کا باعث بنے گا،  فائیو-جی ٹیکنالوجی  پاکستان کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد کرے گی

جب کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی آمدن 6 ارب روپے تک لے جانا خوش آئند بات ہے، فائیو-جی 100 فیصد فور-جی سے تیز ٹیکنالوجی ہے، ہمیں فائیو-جی پر اسپیکٹرم نیلامی میں مشکلات درپیش ہوں گی

امین الحق نے مزید کہا کہ ہمیں فائیو-جی ٹیکنالوجی سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانا پڑے گی، وزیر اعظم کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے، سندھ،  بلوچستان، فاٹا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close