"اے موت تو نے مجھ کو زمیندار کردیا”

ویب ڈیسک

راحت اندوری چل بسے

اردو زبان کے معروف ہندوستانی شاعر اور بالی وڈ فلموں کے گیت نگار راحت اندوری انتقال کر گئے۔

انڈین نیوز ایجنسی (اے این آئی) کے مطابق راحت اندوری انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے اروبندو ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا کوررونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ایک دن بعد آج منگل کو انتقال ہو گیا۔

راحت اندوری نے ایک دن قبل ٹویٹ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دعا کریں کہ جلد صحتیاب ہو کر کورونا کو شکست دے سکوں. لیکن آج اسی اکاؤنٹ سے ان کے انتقال کی خبر آ گئی.

اروبندو ہسپتال کے ڈاکٹر وینوس بھنڈاری کے مطابق راحت اندوری نمونیا کا شکار تھے اور منگل کی صبح انہیں دو مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے.

بالی وڈ کی مشہور فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس” سمیت انہوں نے کئی فلموں کے گیت لکھے، وہ اپنی غزلوں اور فلمی شاعری کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی پسند کئے جاتے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close