انڈونیشیا: انسانی شکل والی حیرت انگیز شارک مچھلی

ویب ڈیسک

انڈونیشیا میں شکار کے دوران ایک مچھیرے کو ایسی شارک مچھلی ہاتھ لگی ہے، جس کا انسان نما چہرہ ہے، اس کی دو بڑی آنکھیں، منہ اور ٹھوڑی بھی بلکل انسانوں سے مشابہ ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والی شارک مچھلی انڈونیشیا میں ایک مچھیرے کے پاس دیکھی گئی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے

اصل ماجرا یہ ہے کہ ٹینگرا نامی صوبے میں عبدﷲ نورن نامی مچھیرے کے جال میں ایک بڑی مادہ شارک مچھلی پھنسی جو حاملہ تھی، شہری نے مچھلی کا پیٹ چیرا تو اس میں سے تین بچے برآمد ہوئے

تینوں میں سے دو عام شارک مچھلیوں کی طرح تھے لیکن ایک بچے کی شکل انسان نما لگی جس کی دو بڑی اور گول مٹول آنکھیں ہیں، مچھلی کا منہ اور تھوڑی بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہے

عبدﷲ نورن نے اس نایاب مچھلی کو اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا ہے ۔ مچھیرے کا کہنا ہے کہ مچھلی کے بچے کو خریدنے کے لئے بہت لوگوں نے خواہش ظاہر کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close