کراچی میں آج ہلکی اور تیز بارش کا امکان

ویب ڈیسک

اگست میں آنے والے دوسرے مونسون اسپیل کے ابتدائی اثرات آج سے شروع ہونے کے امکانات ہیں.
محکمۂ موسمیات کی جانب سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ آج سے ﺟﻨﻮﺏ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺳﻨﺪﮪ ﺍﻭﺭ ﺯﯾﺮﯾﮟ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﻝ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﯿﺰ ﺑﺎﺭﺷﯿﮟ بھی ﻣﺘﻮﻗﻊ ﮨﯿﮟ .

ﮐﺮﺍﭼﯽ کو یہ ﺳﺴﭩﻢ آج ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ . جب کہ زیادہ امکانات یہ ہیں کہ آج شب ﺳﮯ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﯽ شب ﺗﮏ کراچی کو اس سسٹم کی بارشیں موصول ہوں. ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﯽ ﺗﻮ ﭼﻨﺪ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﺗﯿﺰ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻣﮑﺎﻧﺎﺕ بھی موجود رﮨﯿﮟ گے.

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی، ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close