کیمبرج کی طرف سے اے اور او لیولز کے گریڈنگ سسٹم میں نظر ثانی کا عندیہ

نیوز ڈیسک

کیمرج نے او اور اے لیول کے لیے نئے گریڈنگ سسٹم میں نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امتحان منعقد کرنے والے بین الاقومی باڈی کی جانب سے نئے گریڈنگ نظام میں نظر ثانی کی جائے گی.

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے قبل نتائج کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے.

شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ کیمرج کی طرف سے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد منگل کو اعلان کیا جائے گا.

یاد رہے کہ کیمبرج نے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے امتحانات لئے بغیر رواں ہفتے اے اور او لیول کے نتائج کا اعلان تھا، جس پر طلبہ کی جانب سے شدید اعتراضات اٹھائے گئے تھا. اب کیمبرج نے مذکورہ نتائج پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

یاد رہے کہ طلبہ کاکہنا تھا کہ ان کے گریڈز کو ڈاون کردیا گیا، کورونا کی وجہ سے امتحانات کے بغیر ہی طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close