کراچی میں کئی پرائیوٹ اسکول کھل گئے

نیو‏‌ِز ڈیسک

آج ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ کئی ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ پرائیوٹ ﺍﺳﮑﻮﻝ تدریسی سرگرمیوں کے لئے کھول دئے ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ۔

واضح رہے کہ حکومت نے اگلے مہینے کی 15 تاریخ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر رکھا یے. حکومت نے 15 سیپٹمبر سے قبل اسکول کھولنے کی صورت میں سخت کاروائی کرنے کی تنبیہہ بھی کی تھی.

ﭘﺮﺍﺋﯿﻮﭦ ﺍﺳﮑﻮﻟﺰ ﮐﯽ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍﻧﺠﯿﻨﯿﺮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﻧﮯ میڈیا سے گفتگو ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﻮﻟﺰ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺣﺘﯿﺎﻃﯽ ﺗﺪﺍﺑﯿﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﻮﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﺍﻧﺠﯿﻨﯿﺮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﮯ ﺗﻮ ﻃﻠﺒﮧ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺳﺎﻝ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

دوسری طرف آج ہو رہے وزارت تعلیم سندھ کے اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ سات سیپٹمبر کے بین الصوبائی اجلاس میں کیا جائے گا.

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ پرائیوٹ اسکول حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی سے باز رہیں.

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کا وقت ضایع ہونے کا احساس ہے، ہم کوشش کریں گے کہ تعلیمی تعطل سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close