پرتگال کے 71 سالہ صدر نے دو خواتین کو ڈوبنے سے بچا لیا

ویب ڈیسک

گزشتہ دنوں میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں پرتگالی صدر کو الگارو کے ساحل سمندر کے پانی میں دو خواتین کو بچاتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔

صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا  ملک کے سیاحت کے شعبے کو دوبارہ سے تقویت دینے کی کوششوں کے سلسلے میں تعطیلات پر وہاں موجود تھے.

اس واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 71 سالہ صدر ، جن کا پچھلے سال دل کا معمولی آپریشن بھی ہوا تھا ،  تیرتے ہوئے الٹ جانے والی کشتی کی طرف جا رہے ہیں، جب کہ وہیں موجود جیٹ اسکی پر سوار ایک اور شخص بھی ریسکیو کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے ساحل پر واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین نزدیکی ساحل سے آنے والی لہروں میں پھنس گئی تھیں اور ان کو ٹھیک سے  تیرنا بھی نہیں آتا تھا۔ ان کے پیٹ میں پانی بھر چکا تھا اور وہ اپنی مدد کرنے کے قابل نہیں تھیں

پرتگالی نشریاتی ادارے کے مطابق ، صدر کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے تیزی سے گرنے کے بعد خطے کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے دو دن کے لئے الگارو میں تھے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close