ﻣﯿﻤﻦ ﮔﻮﭨﮫ  کے قریب ﮈﻣﻠﻮﭨﯽ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جاں بحق

نیوز ڈیسک

آج کراچی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے قریب ﮈﻣﻠﻮﭨﯽ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﻭﺍﻗﻊ ﺭﮐﻦ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﺑﺠﻠﯽ ﮔﺮﻧﮯ  سے  ﺷﺎﮬﻨﻮﺍﺯ ﻭﻟﺪ ﺭﺷﯿﺪ ﻣﻼﺡ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻭﻟﺪ ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺨﺶ ﻣﻼﺡ نامی دو نوجوان جاں بحق ہو گئے.

بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان مزدور پیشہ تھے اور وہ رکن الدین فارم پر مزدوری کرتے تھے.

ﯾﮧ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮐﺮﻟﯽ، ﺟﺐ ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﺑﺠﻠﯽ ﮔﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔ لوکیشن ملیر ندی نزد سپر ہائی وے. ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﻼﻉ ﺁﺋﯽ ﮈﻣﻠﻮﭨﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﺑﺠﻠﯽ ﮔﺮﻧﮯ ﺳﮯ 2 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﻧﺒﺤﻖ ﮨﻮ گئے.
تصویر بشکریہ سلیم جان گبول

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقہ مکین کثیر تعداد میں مرحومین کے ورثا کے پاس پہنچے. اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر مرحوم غلام مرتضی’ کے فرزند اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنما یوسف بلوچ نے بھی موقع پر پہنچ کر  ﻟﻮﺍﺣﻘﯿﻦ ﺳﮯ ﺍظہار ہمدردی کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close