شگر ملز اور سٹے باز مافیا کا گٹھ جوڑ اور چینی بحران:  ایکشن اپنی جگہ، ایف آئی اے 40 میں سے صرف 6 سٹے بازوں کا بیان رکارڈ کر سکی

نیوز ڈیسک

چینی بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب بھر سے چالیس سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے ہیں، جن میں سے صرف چھ سٹہ بازوں نے ہی اپنے بیان رکارڈ کرائے ہیں، متعدد سٹے باز کورونا وائرس، کمر درد کا بہانہ اور عدالتوں سے اپنی ضمانتیں کروا کر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے

تفصیلات کے مطابق چینی کا بحران پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب بھر سے چالیس سٹہ بازوں کو گزشتہ ہفتے طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے صرف چھ سٹہ باز پیش ہوئے اور انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر ہوش روبا انکشافات کیے، جبکہ جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین سمیت سابق سیکرٹری زراعت و جے ڈی ڈبلیو کے چیف آپریٹننگ آفیسر رانا نسیم کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے تھے، لیکن انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں کروا لیں اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے. جبکہ پنجاب بھر سے متعدد چینی سٹہ بازوں نے پیش ہونے کے بجائے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے، کمر میں درد ہونے اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا عذر پیش کیا

دریں اثنا کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا، کمشنر لاہور نے تمام انتظامی افسران کو مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام افسران سے چھٹی کے روز ملاقات و اجلاس میں ہدایات دیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ اتوار کے دن کے صرف پہلے حصے میں 1237 مقامات پر سخت چیکنگ کے دوران 25 ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close